ترکی باغیوں کی وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا، وزیر خارجہ

ترکی مشرقی بحیرہ روم میں  اپنے اور قبرصی ترک عوام کے حقوق و مفادات کا تحفظ کرے گا

1041329
ترکی باغیوں کی وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا، وزیر خارجہ

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ ہم  مفرور باغیوں کی ترکی واپسی کے بعد  ان کے خلاف عدالتی کاروائیاں  کرنے پر اٹل ہیں۔

جناب چاوش اولو نے یونانی اخبار  تا نیا  کو دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ  یونانی عدالتوں نے 8 باغیوں پناہ کا حق دیتے ہوئےرہا کر دیا ہے، اس طرح یونان نے باغیوں کے لیے  با حفاظت مقام ہونے کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے ترکی میں پکڑے جانے والے دویونانی فوجیوں  کو رہا کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں  خود مختار عدالتوں کے تمام  تر فیصلوں کا احترام کیا جاتا ہے۔ لہذا  یونانی عدالتوں کو باغیوں کے بارے میں فیصلہ سناتے ہوئے ترک۔ یونان تعلقات کو بالائے طاق رکھنا چاہیے۔

 یونان میں اتحادی حکومت سیریزا کے اقلیت کے حوالے سے تعلیم و دینی آزادی کے معاملے میں  انتخابات سے پیشتر دیے گئے  وعدوں کو پورا نہ کیے جانے پر توجہ مبذول کرانے والے چاوش اولو نے بتایا کہ"بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ترک اقلیت کے مسائل بد سے بد تر  ہوتے جارہے ہیں۔"

انہوں نےزور دیا کہ ترکی مشرقی بحیرہ روم میں  اپنے اور قبرصی ترک عوام کے حقوق و مفادات کا تحفظ کرے گا، قبرصی  یونیوں کے ساتھ ہائڈرو کاربن کے شعبے میں  تعاون کرنے والی فرموں کو مالیت ۔فوائد تجزیے کو احسن طریقے سے کرتے ہوئے صورتحال کا از سر نو جائزہ لینا چاہیے۔

چاوش اولو نے یورپی یونین کی رکنیت کے بارے میں بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے  کہا کہ خطہ یورپ کے مستقبل کی خاطر ترکی اور یورپی یونین  کو ایک شراکت دار سے بڑھ کر ہونا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں