صدر ایردوان یکم سے تین ستمبر تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے

صدر کے  پریس  مرکز سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق   صدر ایردوان اپنے دورہ کرغزستان کے دائرہ کار میں   بیشکیک میں  کرغزستان کے صدر     سورون بائے   جینی  بیکو سے پہلے ون ٹو ون اور بعد میں وفد کے ہمراہ   مذاکرات کریں گے

1040873
صدر ایردوان یکم سے تین ستمبر تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے

صدر رجب طیب ایردوان   کرغز  حکام سے مذاکرات  اور   ترک  کونسل کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے  یکم ستمبر سے  تین  ستمبر تک  کرغزستان کا  سرکاری دورہ کریں گے۔

صدر کے  پریس  مرکز سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق   صدر ایردوان اپنے دورہ کرغزستان کے دائرہ کار میں   بیشکیک میں  کرغزستان کے صدر     سورون بائے   جینی  بیکو سے پہلے ون ٹو ون اور بعد میں وفد کے ہمراہ   مذاکرات کریں گے۔

اس موقع پر  وہ ترکی اور کرغزستان کے درمیان اعلیٰ سطحی   اسٹریٹجیک   تعاون کونسل  کے چوتھے اجلاس  میں بھی شرکت کریں گے۔

کرغز رہنماوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں   کرغزستان میں   دہشت گرد تنظیم فتح اللہ گولن   کے خلاف جدو جہد   سمیت دو طرفہ   اور علاقائی صورتِ حال پر بات چیت  کی جائے گی۔

صدر ایردوان اپنے دورہ کرغزستان کے  دوسرے مرحلے میں  اسیک  جھیل  کے علاقے  کے  چول پان  آتا  شہر میں  منعقد ہونے والی  تیسری عالمی خانہ بدوش    کھیلوں  کی افتتاحی تقریب  اور ترک   کونسل کے چھٹے سربراہی اجلاس میں  شرکت کریں گے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں