ترک ،سلح افواج کی فتوحات ہم سب کے لیے باعث فخر ہیں : بن علی یلدرم

ترکی کی قومی اسمبلی  کے اسپیکر بن علی یلدرم  نے کہا ہے کہ 30 اگست 1922ءکو حاصل کردہ فتح دراصل مظلوم اقوام  کی آزادی پر یقین کو مظبوط بنانے ہی کا دوسرا نام ہے

1039894
ترک ،سلح افواج کی فتوحات ہم سب کے لیے باعث فخر ہیں : بن علی یلدرم

ترکی کی قومی اسمبلی  کے اسپیکر بن علی یلدرم  نے کہا ہے کہ 30 اگست 1922ءکو حاصل کردہ فتح دراصل مظلوم اقوام  کی آزادی پر یقین کو مظبوط بنانے ہی کا دوسرا نام ہے۔

انہوں نے  30 اگست یومِ ظفر کے موقع پر  ترک مسلح  افواج کے نام اپنے تہنیتی پیغام  روانہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں  کہا ہے  کہ 19  مئی 1919ء  کو سامسن میں  شروع کردہ جنگ آزادی 30 اگست کو دوملو پنار کی فتح پر منتج ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ  ہماری قوم  نے تاریخ میں اپنی  بہادری کے کارنامے  سر انجام دیتے ہوئے  آزادی حاصل کی ہے  اور 15 جولائی 2016ء  کو بھی انہوں نے   جوانمردی کا مظاہرہ  کرتے ہوئے  بغاوت کو ناکام بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   "تاریخ بھر کے دوران عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزارنے والی ہماری قوم نے اپنے وجود کا تحفظ کرنے کی خاطر تمام تر مظلوم اقوام کے لیے مثالی حیثیت رکھنے والی جدوجہدوں پر اپنی مہر ثبت کی ہے ا ور اسیری کو مسترد کرتے ہوئے عالمی اقوام کے درمیان ایک با وقار مقام حاصل کیا ہے۔"

ہم ، ہمارے آباؤ اجداد سے حاصل کردہ الہام اور ہیجان کے ساتھ کسی قسم کی تفریق بازی کیے بغیر ہم وطنوں کے درمیان اور ہمارے خطے میں امن و امان کے قیام کی خاطر بر سر پیکار ہیں۔



متعللقہ خبریں