صدر ایردوان ایران کے دورے پر

ایران میں اپنی مصروفیات کے دوران وہ صدر حسن روحانی کے ساتھ ساتھ روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے

1038328
صدر ایردوان ایران کے دورے پر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان 7 ستمبر کو ایران کے دورے پر تشریف لے جائیں گے۔

ایران میں اپنی مصروفیات کے دوران وہ صدر حسن روحانی کے ساتھ ساتھ روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

مذاکرات تبریز میں ہوں گے اور توقع ہے کہ ان میں ادلب سمیت شام بھر کی صورتحال  پر غور کیا جائے گا۔

تینوں  سربراہوں کے درمیان شام کے موضوع پر پہلے مذاکرات روس کے شہر سوچی میں  اور دوسرے 3 اپریل کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں  منعقد ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں