ہم تجارتی جنگ کا جواب نئے اتحاد بنا کر اور نئی شرکت داریاں قائم کر کے دیں گے: صدر ایردوان

ہم نے اس کھیل کو جان لیا ہے اور ہم پیداوار دینا، برآمدات میں اضافہ کرنا، روزگار کو فروغ دینا اور ریکارڈ سطح پر ترقی کرنا جاری رکھیں گے۔ آپ ڈالر کے ذریعے ہم پر چڑھائی کریں گے تو ہم بھی دیگر راستوں سے جدوجہد کو جاری رکھیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

1030843
ہم تجارتی جنگ کا جواب نئے اتحاد بنا کر اور نئی شرکت داریاں قائم کر کے دیں گے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ڈالر کے ساتھ ترکی کے لئے اقتصادی جنگ شروع کرنے والوں کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جن سے ترکی کی ہر میدان میں ترقی  ہضم نہیں ہو پا رہی ڈالر کے ذریعے وہ سب کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جسے   وہ 15 جولائی کے حملے میں نہیں کر سکے ۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ یہ بد نیت  حلقے ڈالر کی قیمت چڑھا کر ترکی  کے خلاف آپریشن کرنا اور  ملک کے دفاعی میکانزم کو کمزور کر کے ملت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے اس کھیل کو جان لیا ہے اور ہم پیداوار دینا، برآمدات میں اضافہ کرنا، روزگار کو فروغ دینا اور ریکارڈ سطح پر ترقی کرنا جاری رکھیں گے۔ آپ ڈالر کے ذریعے ہم پر چڑھائی کریں گے تو ہم بھی دیگر راستوں سے جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

صدر ایردوان نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے افغانستان میں ، صومالیہ میں اور بوسنیا میں آپ کا ساتھ دیا۔ اس وقت کابل میں آپ کے ہوائی اڈے کا دفاع ہم کر رہے ہیں۔ ایسے اسٹریٹجک ساجھے دار کو آپ PYD/ YPG جیسی دہشتگرد تنظیموں کی خاطر کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔

صدر ایردوان نے ،دہشتگرد تنظیموں فیتو اور PKK کے ساتھ منسلک  امریکی پوپ پر ترکی میں عدالتی کاروائی پر تحمل کا مظاہرہ نہ کر سکنے  پر امریکہ کو متنبہ کیا ہے اور  کہا ہے کہ آپ احکامات دے کر ترکی کو گردن جھکانے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ لیکن جو نظر آ رہا ہے وہ یہ کہ یہ قانون کی زبان نہیں  کوئی اور زبان سمجھتے  ہیں لیکن کوئی مسئلہ نہیں ہم وہ زبان بھی بولنا جانتے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے خلاف تجارتی جنگ کا آغاز کرنے والوں کو ہم  اس کا جواب نئے اتحاد  بنا کر نئی شرکت داریاں قائم کر کے دیں گے۔



متعللقہ خبریں