امریکہ یک طرفہ فیصلوں سے اجتناب برتے: ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان   نے  کہا ہے کہ امریکہ کا ترکی کے خلا ف یک طرفہ  فیصلوں اور بد احترامی  کے نتیجے میں  ہمیں نئے دوست  اور شراکت دار ممالک کی تلاش  ہوگی

1030287
امریکہ یک طرفہ فیصلوں سے اجتناب برتے: ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان   نے  کہا ہے کہ امریکہ کا ترکی کے خلا ف یک طرفہ  فیصلوں اور بد احترامی  کے نتیجے میں  ہمیں نئے دوست  اور شراکت دار ممالک کی تلاش  ہوگی ۔

 صدر ایردوان نے اس بات کا اظہار نیو یارک ٹائمز  میں شائع اپنے مقالے میں کیا ۔

 انہوں نے  کہا کہ امریکہ  کو ترکی کی بقا کا خیال رکھنا چاہیئے بصورت دیگر یہ ہمارے اتحاد کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  واشنگٹن  کے یک طرفہ اقدامات   اس  کے اپنے قومی مفادات اور سلامتی کےلیے خطرہ تشکیل  دیں گے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ  امریکہ  اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے تو بہتر ہوگا۔

امریکہ  ہمارا قدیم اتحادی ملک ہے   مگر اس نے  15 جولائی 2016 کی ناکام بغاوت کی نہ تو مذمت کی  اور نہ ہی   اس کے  ماسٹر مائنڈ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کیا بشمول اس کے   امریکہ نے  شام  میں   دہشت گرد تنظیم پی وائی ڈی   کو اسلحہ بھی دیا  جو کہ انہوں  نے     ترک،شامی اور عراقی عوام کے خلاف استعمال کیا ۔



متعللقہ خبریں