اقوام متحدہ: ہم ترکی سے اپیل کر سکتے ہیں

شام کے شہر ادلب میں لاکھوں شہریوں کی جانوں کو خطرہ ہے، ضرورت محسوس ہونے پر ہم ترکی سے اپیل کر سکتے ہیں: جان ایگے لینڈ

1029308
اقوام متحدہ: ہم ترکی سے اپیل کر سکتے ہیں

شام کے لئے اقوام متحدہ کےمشیر جان ایگے لینڈ  نے کہا ہے کہ شام کے شہر ادلب میں لاکھوں شہریوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔

جان ایگے لینڈ نے کہا ہے کہ ادلب میں کسی ممکنہ جھڑپ  کے سد باب کے لئے ترکی، روس اور ایران باہمی تعاون کی حالت میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت محسوس ہونے پر وہ ترکی سے اپیل کریں گے اور یہ کہ وہ ، انقرہ انتظامیہ سے علاقے سے  نکلنے والے شہریوں کے لئے اپنی سرحدی چوکیاں کھولنے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔

ایگے لینڈ نے کہا کہ شام کے شمال مغربی علاقوں  میں کہ جہاں آپریشن  کیا جا سکتا ہے، اندازاً 4 لاکھ یا اس سے بھی زیادہ انسان موجود ہیں  اور مجھے امید ہے کہ قتل عام سے بچاو کے لئے ڈپلومیٹ اور فوجی نمائندے کوئی سمجھوتہ طے کر لیں گے۔



متعللقہ خبریں