پابندیاں لگا کر کوئی بھی ترکی سے من پسند نتیجہ حاصل نہیں کر سکتا: چاوش اولو

اگر آپ پابندیاں لگائیں گے تو جواباً  آپ کو بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1026124
پابندیاں لگا کر کوئی بھی ترکی سے من پسند نتیجہ حاصل نہیں کر سکتا: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ کوئی بھی دھونس، دھاندلی سے، دھمکیوں  اور پابندیوں سے ترکی سے من پسند نتیجہ حاصل نہیں کر سکتا۔

ضلع انطالیہ کی تحصیل الانیہ  میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے تحصیلی  مشاورتی اجلاس سے خطاب میں پابندیوں کی وجہ سے امریکہ کے ساتھ  درپیش کشیدگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ " اگر آپ پابندیاں لگائیں گے تو جواباً  آپ کو بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا"۔

سنگاپور میں امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ ملاقات کے نہایت موئثر رہنے کا ذکر کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا کہ " اس وقت دنیا کو بھی اور ہمارے علاقے کو بھی مثبت ایجنڈے کی ضرورت ہے اور سب سے زیادہ خود امریکہ کو مثبت ایجنڈے کی ضرورت ہے۔ توقع ہے کہ اس طرز فکر کے ساتھ ہم  ان مسائل کو بھی حل کر لیں گے۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ میرے خیال میں ہم ، دھونس دھمکی سے نہیں باہمی مفاہمت ، ڈپلومیسی، مذاکرات  اور خیر سگالی  سے ان مسائل کو حل کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم یورپ کے ساتھ تعلقات کو بہتر رکھنے کے لئے کام کر رہے ہیں لیکن کوئی بھی ترکی سے یک طرفہ، یک پہلو، واحد رجحان والی خارجہ پالیسی کی توقع نہ رکھے۔



متعللقہ خبریں