میولود چاوش اولوکی ASEAN ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی ASEAN کے 51 ویں وزرائے خارجہ اجلاس اجلاس کے لئے سنگاپور روانگی سے قبل انقرہ میں ASEAN ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات

1021971
میولود چاوش اولوکی ASEAN ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ایسوسی ایشن آف ساوتھ ایسٹ ایشئین نیشنز ASEAN کے 51 ویں وزرائے خارجہ اجلاس اجلاس کے لئے سنگاپور روانگی سے قبل انقرہ میں ASEAN ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کی

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق میولود چاوش اولو نے انقرہ میں فلپائن کی  سفیر  ماریہ رووینا مینڈوزا، انڈونیشیا  کے سفیر واردانا، سنگاپور  کے سفیر اے سیلواراجا، ویتنام کے سفیر توآن فام آن، ملائشیاء  کے سفیر عبد رزاق بن عبدالوہاب، برونائی دارالسلام کے سفیر محمد شفیع بن حاجی قاسم اور تھائی لینڈ  کے سفیرفانٹیفا لامسودھاایکاروہٹ کے ساتھ ملاقات کی۔

موضوع سے متعلق جاری کردہ ٹویٹر پیغام میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم نے ، سنگاپور میں متوقع اکیاون ویں ASEAN وزرائے خارجہ اجلاس  سے قبل انقرہ میں ASEAN ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات کی اور بتدریج فروغ پاتے ترکی۔ ASEAN تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ASEAN اجلاس سنگاپور کی میزبانی میں یکم سے 4 اگست کو منعقد ہو گا جس میں ترکی کی طرف سے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو شرکت کریں گے۔

اجلاس کے دائرہ کار میں ترکی اور اتحاد کے درمیان گذشتہ سال سیکٹرل ڈائیلاگ  شراکت داری  کے قیام کے بعد پہلی دفعہ ASEAN ۔ ترکی سہہ فریقی وزراء اجلاس منعقد ہو گا۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ چاوش اولو کے اجلاس کے دائرہ کار میں دیگر شرکاء ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کرنے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں