ترکی: پولیس چوکی پر حملہ، PKK کے 2 دہشتگرد ہلاک

ضلع شرناک  کی پولیس چوکی پر تحریکی فائرنگ کرنے والے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا

1021580
ترکی: پولیس چوکی پر حملہ، PKK کے 2 دہشتگرد ہلاک

ترکی کے ضلع شرناک  کی پولیس چوکی پر تحریکی فائرنگ کرنے والے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق جینڈرمیری پولیس چوکی پر PKK کے دہشت گردوں نے تحریکی فائرنگ کی ۔

حملے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے لئے ضلعی جینڈر میری کمانڈ آفس کی طرف سے آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

اُچ کیراز گاوں میں ڈرون طیارے کی مدد سے 2 دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی جنہیں علاقے میں بھیجے گئے فضائی تعاون کی مدد سے ہلاک کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں