ہم چوتھے نیو کلئیر پاور پلانٹ کی تعمیر بھی چین کے ساتھ مل کر کرنا چاہتے ہیں: صدر ایردوان

چین کی طرف سے ہمیں مثبت تائثر ملا ہے۔ انشاء اللہ اسے بھی ہم شروع کریں گے۔ اس معاملے میں ہم ایک اہم نقطے پر پہنچ گئے ہیں ۔  چوتھا  جوہری پاور  پلانٹ بھی ہم چین کے ساتھ مل کر بنانا چاہتے ہیں: صدر ایردوان

1021807
ہم چوتھے نیو کلئیر پاور پلانٹ کی تعمیر بھی چین کے ساتھ مل کر کرنا چاہتے ہیں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ چین نے نیوکلئیر پاور پلانٹ  کے لئے مثبت تائثر دیا ہے اور چوتھے نیوکلئیر پاور پلانٹ کی تعمیر بھی اس ملک کے ساتھ شروع کر سکتے ہیں۔

صدر ایردوان نے جنوبی افریقہ میں منعقدہ 10 ویں BRICS سربراہی اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ  کے ساتھ جامع مذاکرات کئے۔

ترک ذرائع ابلاغ  کے نمائندوں کی طرف سے ان مذاکرات کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ مذاکرات میں ہم نے چین اور ترکی کے درمیان جوہری توانائی  کے موضوع پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ جوہری توانائی  کے شعبے میں ہم نے روس کے ساتھ مل کر پہلا قدم اٹھایا اور وہ کام اس وقت جاری ہے ۔ وہ 20 سے 22 بلین ڈالر کی سنجیدہ سطح کی سرمایہ کاری ہے ۔دوسرے پاور پلانٹ کا سمجھوتہ ہم نے جاپان کے ساتھ کیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ تیسرا جوہری پاور پلانٹ ہم چین کے ساتھ مل کر بنانا چاہتے ہیں۔ اس موضوع پر چین کی طرف سے ہمیں مثبت تائثر ملا ہے۔ انشاء اللہ اسے بھی ہم شروع کریں گے۔ اس معاملے میں ہم ایک اہم نقطے پر پہنچ گئے ہیں ۔  چوتھا  جوہری پاور  پلانٹ بھی ہم چین کے ساتھ مل کر بنانا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں