ترکی: صدر رجب طیب ایردوان جنوبی افریقہ پہنچ گئے

صدر رجب طیب ایردوان 10ویں BRICS اجلاس میں شرکت کے لئے جنوبی افریقہ کے تجارتی مرکز جوہانز برگ  پہنچ گئے

1019572
ترکی: صدر رجب طیب ایردوان جنوبی افریقہ پہنچ گئے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان 10ویں BRICS اجلاس میں شرکت کے لئے جنوبی افریقہ کے تجارتی مرکز جوہانز برگ  پہنچ گئے ہیں۔

جوہانز برگ کے او۔ آر ٹامبو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچنے پر  جنوبی افریقہ کے وزیر تجارت راب ڈیویس، پریٹوریا میں ترکی کی سفیر  ایلف چوم اولو اُلگین  اور دیگر متعلقہ افراد نے صدر رجب طیب ایردوان کا استقبال کیا۔

صدر ایردوان BRICS سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک اور مدعو ممالک کے سربراہان کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

وہ جنوبی افریقہ میں مقیم ترک کمیونٹی، کاروباری حضرات اور  مسلمان کمیونٹی کی صاحب رائے شخصیات کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان ترکی کے سفارت خانے کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کریں گے۔



متعللقہ خبریں