ترکی پر کوئی اپنے فیصلے صادر نہیں کرسکتا : وزیر خارجہ چاوش اولو

انہوں نے کہا کہ    ترکی کوکوئی اپنے فیصلوں کو ڈکٹیٹ نہیں کرواسکتا ۔ ہم اس قسم کی دہمکیوں کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ سب کو قوانین کی پابندی کرنے کی ضرورت ہے

1020377
ترکی  پر کوئی اپنے فیصلے صادر نہیں کرسکتا : وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر خارجہ   مولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ   ترکی کو کوئی اپنے فیصلوں کو ڈکٹیٹ نہیں کرواسکتا ۔

انہوں نے امریکہ کے صڈر ڈونلڈ ٹرمپ اور  نائب صدر   مائک  پنس  کی جانب سے  کل شام  گھر میں نظر بند کیے جانے والے  دہشت گرد تنظیم    فیتو کی پشت پناہی کرنے  کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے  پا دری   انڈریو   برنسن  کو رہا نہ کیے جانے  پر ترکی پر پابندیاں لگانے جانے سے متعلق  دہمکیوں پر ٹوئٹر  پر جواب  دیا۔

انہوں نے کہا کہ    ترکی کوکوئی اپنے فیصلوں کو ڈکٹیٹ نہیں کرواسکتا ۔ ہم اس قسم کی دہمکیوں کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ سب کو قوانین کی پابندی کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکہ  کے صدر  ٹرمپ نے  ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے راہب  انڈریو  برنسن  کو اگر رہا نہ کیا گیا تو  امریکہ   ترکی پر پابندیاں عائد کرسکتا ہے۔

ٹرمپ سے قبل     نائب صدر  پنس نے   بیان دیتے ہوئے   انڈریو کو رہا کروانے  کی کوششوں کو جاری رکھا جائے گا اور اگر ترکی نے  پادری انڈریو کو رہا نہ کیا تو  امریکہ ترکی  پر پابندیاں عائد کرسکتا ہے۔

ترکی کی وزارتِ  خارجہ    نے صدر ٹرمپ  کی جانب سے   نیٹو  کے اتحادی ملک ترکی  کی عدلیہ کے معاملات میں دخل اندازی  پر سخت الفاظ میں جواب دیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ ترکی کو کوئی بھی ملک ڈکٹیٹ  نہیں کرواسکتا ۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ   امریکہ کو اپنی جانب سے کی جانے والی غلطیوں  سے کنارا کشی اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں