دنیا کو ترکی اور روس کے تعلقات کو حسد کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے : صدر ایردوان

اس موقع پر صدر ایردوان نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ   ترکی اور روس  کے درمیان   سیاسی،  عسکری، اقتصادی ، ثقافتی ، تجارتی  تمام ہی شعبوں  میں  تعلقات بڑی سرعت سے فروغ پا رہے ہیں

1020382
دنیا کو ترکی اور روس کے تعلقات کو حسد کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے روس کے صدر ولادِ میر پوتین سے  جنوبی افریقہ   جہاں دسواں بریکس سربراہی اجلاس جاری ہے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر صدر ایردوان نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ   ترکی اور روس  کے درمیان   سیاسی،  عسکری، اقتصادی ، ثقافتی ، تجارتی  تمام ہی شعبوں  میں  تعلقات بڑی سرعت سے فروغ پا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں بہت اہم پیش رفت دیکھی گئی ہے اور امسال  6 ملین  روسی سیاح ترکی  آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس کے علاوہ  ہمارے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون پر  حسد محسوس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات پر ہمیں بڑی خوشی ہے۔

اس موقع پر روس کے صدر ولادِ  میر پوتین نے کہا کہ  مختلف بحرانوں پر قابو پاتے ہوئے   دونوں ممالک اپنے تعلقات کو فروغ دیتے رہیں گے۔

دونوں رہنماوں کے درمیان ون تو ون ملاقات کے بعد  بند کمرے میں مذاکرات کو جاری رکھا گیا۔

صدر  ایردوان نے دو طرفہ تعلقات کے دائرہ کار میں  چین کے صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی۔

 

 



متعللقہ خبریں