شام کی پیش رفت حسب منشاء استقامت سے دور ہے

صدر ایردوان نے برکس یعنی برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ سربراہی اجلاس  میں شرکت کی غرض سے جنوبی افریقہ تشریف لیجانے سے قبل دارالحکومت انقرہ  کے ہوائی اڈے پر اخباری نمائندوں  کے سوالات کا جواب  دیا

1019421
شام کی پیش رفت حسب منشاء استقامت سے دور ہے

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا  ہے کہ شام  کی پیش رفت فی الحال حسب منشاء  استقامت کی جانب آگے نہیں بڑی۔

صدر ایردوان نے برکس یعنی برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ سربراہی اجلاس  میں شرکت کی غرض سے جنوبی افریقہ تشریف لیجانے سے قبل دارالحکومت انقرہ  کے ہوائی اڈے پر اخباری نمائندوں  کے سوالات کا جواب  دیا۔

سربراہی اجلاس میں صدر روس سے ملاقات  کے دوران شام بحران  پر غور کیے جانے کی وضاحت کرنے والے  جناب ایردوان نے کہا کہ اسوقت شام کی پیش رفت  تل رفعت اور منبج  میں حسب منشاء سطح پر نہیں۔ تا ہم عفرین ، جرابلس اور الاب  میں  تمام تر اہداف کو پورا کر لیا گیا ہے۔  ہم نے  منبج اور تل رفعت کے بارے میں بھی بعض مذاکرات سر انجام دیے ہیں۔ اس حوالے سے کسی بھی وقت کوئی پیش رفت ہو سکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں