ایف ۔ 35 لڑاکا طیاروں کی ترکی کو حوالگی کا کوئی مسئلہ نہیں پایا جاتا

جناب ایردوان نے اپنی سیاسی جماعت کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب میں ایف۔35 کی ترکی کو حوالگی  کو روکنے والے امریکہ کی سوچ کے حوالے سے  اظہار ِ خیال کیا

1018680
ایف ۔ 35 لڑاکا طیاروں کی ترکی کو حوالگی کا کوئی مسئلہ نہیں پایا جاتا

صدر  و آک پارٹی کے رہنما رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ متحدہ امریکہ سے لیے جانے والے ایف۔35 کے معاملے میں کسی قسم کا کوئی اندیشہ نہیں پایا جاتا۔

جناب ایردوان نے اپنی سیاسی جماعت کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب میں ایف۔35 کی ترکی کو حوالگی  کو روکنے والے امریکہ کی سوچ کے حوالے سے  اظہار ِ خیال کیا۔

انہوں  نے بتایا کہ ایف ۔35 کے حوالے سے  کوئی  خدشہ نہیں پایا جاتا، جناب ٹرمپ نے بیلجین دارالحکومت برسلز  کے سربراہی اجلاس کے دوران ملاقات میں  ہمیں تحریری طور پر اپنے اعلانات کو بھی دکھایا  ہے یعنی   اس مرحلے  پر کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔

خیال رہے کہ امریکی کانگرس کی دونوں شاخوں سینٹ اور ایوانِ نمائندگان  نے 716 ارب  ڈالر کی مالیت کے 2019 کے دفاعی  اخراجات پر مصالحت قائم کر لی تھی اور اس کی رو سے ایف۔ 35 نئی نسل کے لڑاکا طیاروں کی حوالگی کو عارضی طور پر روکنے کا دعوی  کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں