ترکی کےنئے اسپیکراسمبلی بن علی یلدرم کی مزار اتاترک پر حاضری

بن علی یلدرم نے  مزارِ اتاترک پر  پھول  رکھے۔ بعد میں انہوں نے   مزارا اتاترک پر رکھی  گئی  وزٹنگ بک   میں اپنے تاثرات کو قلمبند کرتے ہوئے  نئے نظام اور نئی  حکومت کی کامیابی کی دعا کی

1013962
ترکی کےنئے اسپیکراسمبلی بن علی یلدرم کی مزار اتاترک پر حاضری

ترکی کے آخری وزیراعظم کی حیثیت سے تاریخ کا حصہ بننے والے   بن علی یلدرم    نے ترکی کی قومی اسمبلی  کے نئے اسپیکر کی حیثیت سے  پہلی بار   مزارا اتاترک پر حاضری دی ہے۔

اراکین دیوان کے ہمراہ  جمہوریہ ترکی کے بانی اتاترک   کے مزار پر حاضری دینے والے بن علی یلدرم کے ہمراہ  انقرہ کے مئیر   مصطفےٰ  طونہ بھی موجود تھے۔

بن علی یلدرم نے  مزارِ اتاترک پر  پھول  رکھے۔

بعد میں انہوں نے   مزارا اتاترک پر رکھی  گئی  وزٹنگ بک   میں اپنے تاثرات کو قلمبند کرتے ہوئے  نئے نظام اور نئی  حکومت کی کامیابی کی دعا کی۔

انہوں نے لکھا کہ 24 جون  کے صدارتی  انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومت کے کامیابی سے ہمکنار ہونے کے لیے  ترکی کی قومی اسمبلی   پر عائد ہونے والے   فرائض کو  احسن طریقے سے انجام دیں گے۔ قوانین کی تیاری  اور نگرانی  کے  فرائض کے ساتھ ساتھ  شخصی آزادی کو مزید وسعت دینے اور  ملک کے اتحاد  و یکجہتی  قوم کے   خوشحال  اور پر امن طریقے سے زندگی بسر کرنے  کے لیے کام کیے جانے  سے آگاہ کیا۔

 



متعللقہ خبریں