ترکی میں مقیم شامی پناہ گزینوں کی تعداد کا اعلان

سب سے زیادہ  شامی پناہ گزین  استنبول میں آباد ہیں جن کی تعداد 5 لاکھ سےزائد ہے

1011775
ترکی میں مقیم شامی پناہ گزینوں کی تعداد کا اعلان

گزشتہ ماہ  کے اعداد و شمار کے مطابق،   3 ملین 5 لاکھ 70 ہزار  شامی پناہ   گزین ترکی  میں آباد ہیں۔

وزارتِ داخلہ کی مہاجرین کی ڈائریکٹریٹ  اور مہاجرین کی انجمن نے ترکی آنے والے شامی پناہ گزینوں کی تعداد کا اعلان کیا ہے۔

 جس کے مطابق  ترکی میں ایک ملین 9 لاکھ 35 ہزار مرد جبکہ ایک ملین 6 لاکھ 34 ہزار خواتین   مقیم ہیں۔

وزارت داخلہ کے متعلقہ ادارے نے ان کے مقیم ہونے والے کیمپوں اور شہروں کے اعتبار سے بھی معلومات فراہم کی ہیں۔

سب سے زیادہ  شامی پناہ گزین  استنبول میں آباد ہیں جن کی تعداد 5 لاکھ سےزائد ہے۔

 



متعللقہ خبریں