آج ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان حلف اٹھائیں گے

صدر رجب طیب ایردوان کی تقریب حلف برداری میں 22 صدور، 28 وزرائے اعظم  اور پارلیمانی سربراہان اور 6 بین الاقوامی تنظیموں کے جنرل سیکرٹری شرکت کریں گے

1008564
آج ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان حلف اٹھائیں گے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی صدارتی سوشل کمپلیکس میں متوقع تقریب حلف برداری میں 22 صدور، 28 وزرائے اعظم  اور پارلیمانی سربراہان اور 6 بین الاقوامی تنظیموں کے جنرل سیکرٹری شرکت کریں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان شام 4 بج کر 30 منٹ پر ترکی کی قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں حلف اٹھائیں گے اور اس کے بعد  مزار اتاترک پر حاضری دیں گے۔

شام 6 بجے صدارتی سوشل کمپلیکس میں صدر کے فرائض کے آغاز کی تقریب  منعقد ہو گی جس میں کثیر تعداد میں غیر ملکی صدور ، حکومتی و اسمبلی سربراہان  کے ساتھ ساتھ ترکی کے تمام طبقوں سے مدعو نمائندے شرکت کریں گے۔

مہمانوں میں بلغاریہ کے صدر رومین رادیف، جارجیا کے صدر جیورگی مارگویلاشویلی، مقدونیہ کے صدر گورج ایوانوف، مولدووا کے صدر ایگور ڈوڈون، بوسنیا ہرزیگوینیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ باکر عزت بیگووچ، سربیا کے صدر الیگزینڈر  ووچچ، کوسووا کے صدر ہاشم تاچی، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی، پاکستان کے صدر ممنون حسین، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آقن جی، کرغزستان کے صدر سورن بائے جین بےکوف، سوڈان کے صدر عمر البشیر، گنی کے صدر الفاکونڈے، زمبیا کے صدر ایڈگر لونگو، گنی بساو کے صدر جوسے ماریو واز،  ایکواڈور گنی کے صدر تیودورو اوبیانگ، صومالیہ کے صدر محمد عبداللہی محمد  فرماجو، موریتانہ کے صدر محمد اولدعبدالعزیز،  گیبن کے صدر علی بونگو اونڈمبا، چاڈ کے صدر ادریس دیبی اتنو، جیبوتی  کے صدر اسماعیل عمر گیویلے اور وینزویلا کے صدر نکولس مادورو ترکی تشریف لائیں گے۔

اس تقریب کے بعد صدر رجب طیب ایردوان مہمان صدور اور حکومتی و اسمبلی سربراہان کو اعشائیہ دیں گے۔



متعللقہ خبریں