ترکی کے وزیر خارجہ کا جاپان سے اظہار تعزیت

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا جاپان کے مغربی اور سطی علاقوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ہلاکتوں پر جاپان کے ساتھ اظہارِ تعزیت

1008382
ترکی کے وزیر خارجہ کا جاپان سے اظہار تعزیت

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے جاپان کے مغربی اور سطی علاقوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ہلاکتوں پر جاپان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا  ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جاپان کے علاقے ہیروشیما میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے کنبوں اور جاپان کی حکومت سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے لئے فوری صحتیابی کا متمنی ہوں۔

واضح رہے کہ ملک کے مغربی حصے میں شدید بارشوں نے  گھر مسمار کر دئیے ہیں اور گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں۔ شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔  



متعللقہ خبریں