صدر رجب طیب ایردوان 9 جولائی کو حلف اٹھائیں گے

صدر رجب طیب ایردوان 9 جولائی بروز سوموار کو ترکی کی قومی اسمبلی میں حلف اٹھا کر صدارتی فرائض کا آغاز کر دیں گے

1005747
صدر رجب طیب ایردوان 9 جولائی کو حلف اٹھائیں گے

صدر رجب طیب ایردوان 9 جولائی بروز سوموار کو ترکی کی قومی اسمبلی میں حلف اٹھا کر صدارتی فرائض کا آغاز کر دیں گے۔

صدارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق 24 جون کو منعقدہ صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد صدر ایردوان 9 جولائی کو قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں دن 4 بجے حلف اٹھائیں گے۔

تقریب حلف برداری کے بعد صدارتی سوشل کمپلیکس میں صدارتی نظام حکومت کے آغاز کی تقریب کا انعقاد ہو گا۔

صدر ایردوان کے حلف اٹھانے اور اسی دن کابینہ کے اعلان کے ساتھ ملک میں صدارتی نظام حکومت کا آغاز ہو جائے گا۔

اسمبلی میں ممبران کی رجسٹریشن کا کام بھی جاری ہے۔

ستائیسویں  ٹرم تقریب حلف برداری کے لئے قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی کا اجلاس 7 جولائی  بروز ہفتہ دن 2 بجے منعقد ہو گا۔



متعللقہ خبریں