امریکی حکومت نے ایف۔35 پروگرام میں ترکی کی شرکت کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا

طیارہ کچھ عرصے کے لئے امریکہ کے زیر نگرانی رہے گا اور اس مدت کے دورانیے کا انحصار طیارے کی خرید کرنے والے ملک کے پائلٹوں کے تربیت مکمل کرنے پر ہے: روب میننگ

1004641
امریکی حکومت نے ایف۔35 پروگرام میں ترکی کی شرکت کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا

امریکہ کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل روب میننگ نے کہا ہے کہ ترکی ایف۔35 جنگی طیارے کے پائلٹ اور دیکھ بھال کا عملہ جلدآریزونا میں تربیتی پروازوں کا آغاز کر دے گا  تاہم امریکی حکومت نے ایف۔35 پروگرام میں ترکی کی شرکت کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیتے ہوئے کرنل میننگ نے کہا ہے کہ ترکی کے دو ایف۔35 طیاروں کی آریزونا کی لُوک ائیر فورسز بیس  پر آمد سے ہم با خبر ہیں۔ ترک پائلٹ اور دیکھ بھال کا عملہ بھی بیس پر پہنچ گیا ہے اور جلد ہی فلائٹ اکیڈمی میں تربیت کا آغاز کر دے گا۔

میننگ نے کہا کہ موجودہ سمجھوتوں کی رُو سے طیارہ کچھ عرصے کے لئے امریکہ کے زیر نگرانی رہے گا اور اس مدت کے دورانیے کا انحصار طیارے کی خرید کرنے والے ملک کے پائلٹوں کے تربیت مکمل کرنے پر ہے ۔ یہ دورانیہ تقریباً دو سال  ہو سکتا ہے۔

امریکی اسمبلی میں ایف۔35 طیاروں  کی ترکی کو فراہمی کے راستے میں کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں پر بھی بات کرتے ہوئے میننگ نے کہا کہ امریکہ کی حکومت نے ایف۔35 مشترکہ لڑاکا طیارہ پروگرام میں ترکی کی شرکت کے موضوع پر تاحال کوئی  فیصلہ نہیں کیا۔ ترکی نیٹو کا ایک قریبی ا ور  کلیدی اتحادی ہے اور سال 2002 سے ایف۔35 پروگرام میں شریک ہے۔



متعللقہ خبریں