صدر رجب طیب ایردوان کو دنیا بھر سے مبارکبادیں مل رہی ہیں

صدارتی انتخابات میں کامیابی اور اعتماد کے ووٹ کی تجدید پر میں ذات عالی  کو پُر مسرت  مبارکباد پیش کرتا ہوں: حسن روحانی

999173
صدر رجب طیب ایردوان کو دنیا بھر سے مبارکبادیں مل رہی ہیں

نئے نظام حکومت کے پہلے منتخب صدر رجب طیب ایردوان کو دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے انتخابات میں فتح پر صدر رجب طیب ایردوان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایران کے صدارتی انٹر نیٹ سائٹ سے شائع ہونے والے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ " صدارتی انتخابات میں کامیابی اور اعتماد کے ووٹ کی تجدید پر میں ذات عالی  کو پُر مسرت  مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے بھی ٹیلی فون کر کے  انتخابات میں کامیابی پر صدر ایردوان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پیج سے بھی جاری کردہ بیان میں مادورو نے کہا ہے کہ "میں، وینزویلا کے بھائی اور دوست رجب طیب ایردوان کو  انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔

کوسووا کے صدر ہاشم تاچی ، بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ  اور ولیعہد پرنس سلمان بن حامد الخلیفہ ، بیلاروس کے صدر لوکاشینکو، صومالیہ کے صدر محمد عبداللہ فرماجو، بلغاریہ کے وزیر اعظم بویوکو بوریسوو نے انتخابات میں کامیابی پر صدر ایردوان کو تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

عالمی مسلم علماء یونین کے سیکرٹری جنرل علی کھارادا اور یونین کے سربراہ یوسف کھاراداوی  نے بھی اپنے ٹویٹر صفحات سے جاری کردہ بیانات میں صدر ایردوان  کو فتح کی مبارکباد دی ہے۔

شام  کی اخوان المسلمین  کے چئیر مین محمد ولید حکمت، شامی مخالفت  اور انقلابی فورسز قومی کولیشن  کے سربراہ عبدالرحمٰن مصطفیٰ ، قطر کے امیر کی بہن شیخہ المیاسا بن حماد الثانی  اور امیر قطر کے بھائی جُوان بن حماد الثانی  نے بھی اپنے ٹویٹر صفحات سے تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

تیونس کی نہدا موومنٹ پارٹی ، موریتانیہ کی سیاسی شخصیات، صحافیوں اور روشن فکر حلقوں، سینیگال کے سرفہرست علماء میں سے شیخ عبداللہ عثمان  با نے بھی صدر ایردوان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔



متعللقہ خبریں