پاکستان کے نگراں وزیراعظم  ناصر الملک کا صدر ایردوان کو مبارکباد کا پیغام

نگراں وزیراعظم  ناصر الملک نے کہا کہ اسلامی ممالک باہمی اتحاد اور تعاون کے ذریعہ مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔  نگراں وزیراعظم  ناصر الملک  نے ترکی کےعوام کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی

999503
پاکستان کے نگراں وزیراعظم  ناصر الملک کا صدر ایردوان کو مبارکباد کا پیغام

پاکستان کے نگراں وزیراعظم  ناصر الملک نے صدر رجب طیب ایردوان  کی کامیابی پر مبارکباد کا پیغام  دیتے ہوئے دونوں ہمسایہ اور برادر اسلامی ملکوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان  باہمی اتحاد کے ساتھ خطے میں جاری عدم استحکام ، تشدد اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔

نگراں وزیراعظم  ناصر الملک نے کہا کہ اسلامی ممالک باہمی اتحاد اور تعاون کے ذریعہ مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔  نگراں وزیراعظم  ناصر الملک  نے ترکی کےعوام کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی۔

ادھر پاکستان کے صدر ممنون حسین نے بھی اپنے ایک پیغام میں رجب طیب ایردوان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ کل ہونے والے انتخابات میں صدررجب طیب ایردوان   نے ایک بار پھر اپنے حریفوں کو شکست دی انہوں نے اپنے حریفوں کے مدمقابل 55 فیصد ووٹ لے کرکامیابی حاصل کی۔

یاد رہے کہ صدارتی انتخابات اگلے سال ہونے تھے لیکن رجب طیب اایردوان  نے قبل از وقت الیکشن کا اعلان کرکے دونوں انتخاب ایک ساتھ کرانے کا فیصلہ کیا۔



متعللقہ خبریں