صدر ایردوان بیلٹ بکس پر

ترکی، صدارتی نظام  کے ساتھ ہم عصر تہذیبوں کی سطح سے  اوپر اٹھنے کے لئے اپنے معیار میں سنجیدہ سطح پر بلندی لا رہا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

998430
صدر ایردوان بیلٹ بکس پر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے  ، صدارتی اور 27 ویں ٹرم عام انتخابات کے لئے اُسکُو دار کے صافیت چیبی مڈل اسکول میں ووٹ ڈالا۔

ووٹ ڈالنے کے بعد اخباری نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ " ترکی بھر سے موصول معلومات کے مطابق انتخابات میں شرکت اچھی دکھائی دے رہی ہے"۔

انہوں نے کہا کہ ترکی، صدارتی نظام  کے ساتھ ہم عصر تہذیبوں کی سطح سے  اوپر اٹھنے کے لئے اپنے معیار میں سنجیدہ سطح پر بلندی لا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "انتخابی نتائج کے ایک حصے کو میں استنبول میں اور ایک حصے کو انقرہ میں دیکھوں گا"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "موصول معلومات کے مطابق اس وقت تک ترکی بھر میں  کوئی سنجیدہ مسئلہ دیکھنے میں نہیں آیا"۔



متعللقہ خبریں