ترک فوجی دستے ثابت قدمی سے عراق اور شام میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیر خارجہ

وزیرِ خارجہ نے  ٹرکش ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن  ٹی آرٹی کو ایجنڈے کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے

997492
ترک فوجی دستے ثابت قدمی سے عراق اور شام میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیر خارجہ

وزیرِ خارجہ میولود  چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ ترک  فوجی دستے  عراقی علاقے قندیل میں ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہے ہیں، ہمارا ہدف  دہشت گردوں  کی دلدلوں  کو تباہ کرنا ہے۔

وزیرِ خارجہ نے  ٹرکش ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن  ٹی آرٹی     کو ایجنڈے کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے۔

قندیل میں  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف  آپریشن کے کامیابی سے جاری ہونے پر زور دینے والے چاوش اولو نے  بتایا کہ ہم علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے منبج آپریشن  کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مستقبل کے لیے یہ علاقہ اہم ہے  اور وضع کردہ روڈ میپ پر عمل درآمد کے معاملے میں کسی قسم کی رکاوٹیں موجود نہیں ۔

انہوں نے  بتایا کہ وائے پی جی منبج سے انخلاء کر دے گی ، اس عمل سے شامی کردوں کو بھی فائدہ پہنچے گا، علاوہ اس علاقے سے ترکی کو نقل مکانی کرنے والے شامی مہاجرین کو اپنے گھر بار کو واپس لوٹنے کا موقع ملے گا۔

شام کے مستقبل کے لیے منبج روڈ میپ کے حد درجے اہم ہونے پر زور دینے والے چاوش اولو نے کہا کہ امریکہ کو  منبج منصوبے  میں مخلصانہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا۔  اس ضمن میں ابتک کوئی رکاوٹیں در پیش نہیں آئیں۔  امریکہ نے کھلم کھلا وائے پی جی کو ٹریلروں کے ساتھ اسلحہ فراہم کیا۔ ہم دہشت گردوں کے ساتھ براہ راست مخاطب نہیں  ہوں گا۔ دہشت گرد تنظیم کے انخلاء کے بعد کچھ مدت تک امریکہ اور ترک فوجی علاقے  میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں