ترکی نہ تو لاچار ہے اور نہ ہی اس کے پاس متبادلات کی کمی ہے: میولود چاوش اولو

امریکہ کے ایف۔35 طیاروں  کو ترکی کے حوالے کرنے کے بارے میں ہمیں کوئی اندیشہ لاحق نہیں ہے کیونکہ ترکی نہ تو لاچار ہے اور نہ ہی اس کے پاس متبادلات کی کمی ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

996765
ترکی نہ تو لاچار ہے اور نہ ہی اس کے پاس متبادلات کی کمی ہے: میولود چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD-YPG چار جولائی سے شام کے علاقے منبچ سے نکل جائے گی۔

میولود چاوش اولو نے ضلع انطالیہ میں کاروباری حضرات اور فکری حلقوں کے نمائندوں کے ساتھ ناشتے پر ملاقات کی۔

یہاں اپنے خطاب میں امریکہ کے ساتھ طے پانے والے منبچ پلان کے بارے میں بیان دیتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ روڈ میپ نے کام شروع کر دیا ہے اور ایک ماہ کی ابتدائی کاروائیوں کے بعد روڈ میپ کے عملی اطلاق کے مرحلے کا آغاز ہو جائے گا۔

چاوش اولو نے کہا کہ ٹائم ٹیبل کے مطابق 4 جولائی سے قبل یعنی 4 جون سے 4 جولائی کے درمیان  تیاری کی کاروائیاں مکمل ہو جائیں گی4 جولائی  سے دہشتگرد علاقے سے انخلاء کرنا شروع کر دیں گے۔

اِس وقت روڈ میپ کے مکمل معنوں میں نافذ العمل ہونے پر زور دیتے ہوئے چاوش اولو نے کہا کہ دہشت گردوں کے علاقے سے انخلاء  کے پلان میں کوئی دباو نہیں ہے نتیجتاً اب کے بعد کے عمل میں بھی اب سے مشابہہ اطلاق کے موضوع  پر ہمیں کوئی تردد نہیں ہو گا۔

امریکہ کے ساتھ طے پانے والے اتفاق رائے کو ایک سفارتی فتح قرار دیتے ہوئے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ "ہم پہلے فیلڈ میں قدم رکھتے ہیں اور بعد ازاں مذاکراتی میز پر اپنے اٹھائے گئے قدم کا بھر پور دفاع کرتے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ "امریکہ کے ایف۔35 طیاروں  کو ترکی کے حوالے کرنے کے بارے میں ہمیں کوئی اندیشہ لاحق نہیں ہے کیونکہ ترکی نہ تو لاچار ہے اور نہ ہی اس کے پاس متبادلات کی کمی ہے"۔

چاوش اولو نے کہا کہ امریکہ بھی اپنے ایک اتحادی سے محروم ہونا نہیں چاہے گا۔



متعللقہ خبریں