ہم کسی بھی دہشت گرد تنظیم  کو ترکی پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: حیدر العبادی

ہم، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK اور  کسی بھی دوسری دہشت گرد تنظیم  کو  ترکی پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعظم حیدر العبادی

996421
ہم کسی بھی دہشت گرد تنظیم  کو ترکی پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: حیدر العبادی

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ہم، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK اور  کسی بھی دوسری دہشت گرد تنظیم  کو  ترکی پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دارالحکومت بغداد میں منعقدہ پریس کانفرنس میں حیدر العبادی سے ترک مسلح افواج کے قندیل  میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف آپریشن کے بارے میں سوال کیا گیا۔

سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم  نہ تو PKK یا کسی بھی دوسری دہشت گرد تنظیم کو ترکی پر حملہ کرنے کی اجازت دیں گے اور نہ ہی  قانونی طور پر عراق کی سلامتی فورسز کے علاوہ کسی فوجی ساخت کو ملک میں رہنے کی اجازت دیں گے۔



متعللقہ خبریں