ترکی شام اورعراق میں موجود تمام دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے ہی دم لے گا : وزیراعظم بن علی یلدرم

وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ ترکی کسی بھی صورت  اب سرحدوں کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اس وقت  اپنی تاریخ کے لحاظ سے طاقتور قوت کی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہے

995387
ترکی شام اورعراق میں موجود تمام دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے ہی دم لے گا : وزیراعظم بن علی یلدرم

وزیراعظم    بن علی یلدرم  نے کہا ہے کہ  شام کے علاقے منبیج  کے بعد    کوبانی  ،  قامشلی  اور حسیکہ  کے علاقوں کو بھی دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک  کردیا جائے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار   ازمیر میں   کاروباری افراد   کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ    سامراجی قوتیں  مشرقِ وسطیٰ  کی سرحدوں کو تبدیل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کسی بھی صورت  اب سرحدوں کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اس وقت  اپنی تاریخ کے لحاظ سے طاقتور قوت کی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سامراجی قوتیں ایک سو سال بعد پھر وہی کھیل کھیلنا چاہتی ہیں جو  آج  سے ایک سو سال قبل کھیل چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے ایک طاقتور ملک ہونے کے ناتے    شاخ زیتون فوجی آپریشن کرتے ہوئے ان سامراجی قوتوں کے اس کھیل کو بگاڑ کے رکھ دیا ہے اور شام کی سرحدوں کے ساتھ   4 ہزار کلو میٹر رقبے کو  دہشت گردوں سے پاک کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے پہلے اپنی حدود کے اندر دہشت گردوں کا صفایا کیا ہے اور اب ان علاقوں سے ان دہشت گردوں کو مکمل صفایا کیا ہے جہاں یہ پناہ لیے ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں