ترکی جوہری توانائی کے حصول میں کوشاں رہے گا، صدر ایردوان

جوہری ٹیکنالوجی پر تعلیم حاصل کرنے کے زیر مقصد ہم نے  300 نوجوان روس بھیجے گئے ہیں

995022
ترکی جوہری توانائی کے حصول میں کوشاں رہے گا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ ترکی سرعت سے جوہری توانائی کے حصول کی  جانب  مائل ہو رہا ہے۔

جناب ایردوان نے سماجی میڈیا کی خصوصی نشریات'نوجوان وٹیکنالوجی' پروگرام  میں نوجوانوں  کے سوالات کا جواب دیا۔

مرسن آک قویو نکلیئر پاور اسٹیشن کی تعمیر کے جاری ہونے  پر زور دینے والے ایردوان نے بتایا کہ دوسرا پاور اسٹیشن سنوپ میں قائم کیا جائیگا، جبکہ تیسرے کے لیے اس وقت بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی یاد دہانی کرائی ہے کہ جوہری ٹیکنالوجی پر تعلیم حاصل کرنے کے زیر مقصد ہم نے  300 نوجوانوں کو روس  بھیج رکھا ہے۔

ترکی  نکلیئر پاور اسٹیشنز کے حوالے سے جاپان اور فرانس کے ساتھ کاروائیاں  کر رہا ہے، ابتدائی امور کی تکمیل پر   مزید نوجوانوں کو ان ممالک میں  تعلیم کے لیے روانہ کیا جائیگا۔  تیسرے پاور اسٹیشن  کو چین کے ساتھ  بنانے کا احتمال موجود ہے، ایسا ہونے کی صورت میں چین  کے ساتھ بھی تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائیگا۔یہ وقت کا تقاضا اور ترکی کی ضرورت ہے۔

صدر ترکی نے"جوہری توانائی ماحولیاتی آلودگی پیدا کرتی ہے" دعووں کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ  دنیا میں اس توانائی کا استعمال کرنے والے ممالک   سے ہی یہ دعوے سامنے آرہے ہیں، یہ سب ہمارے دشمنوں کی چالیں ہیں۔

 



متعللقہ خبریں