اسپیکراسمبلی اسماعیل قاہرامان اورجنرل حلوصی آقار کے عید پر پیغامات

اسپیکر قاہرامان نےاس موقع پر  پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ    عید کے تہوار، انسانوں کے اپنے پیاروں کے ساتھ مزید قربت  حاصل کرنے کا وسیلہ ہونے والے مبارک اور چند ایام   میں شامل ہوتے ہیں۔جنرل خلوصی آقار نے  پیام عید میں   اتحاد و یکجہتی   کی  اہمیت پر  زوردیا

992679
اسپیکراسمبلی اسماعیل قاہرامان اورجنرل حلوصی آقار کے عید پر پیغامات

ترکی کی  قومی اسمبلی کے اسپیکر ِ اسمبلی اسماعیل قاہرامان  اور مسلح  ا فواج کے سربراہ جنرل   حلوصی آقار   نے  عید کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔

اسپیکر قاہرامان نےاس موقع پر  پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ    عید کے تہوار، انسانوں کے اپنے پیاروں کے ساتھ مزید قربت  حاصل کرنے کا وسیلہ ہونے والے مبارک اور چند ایام   میں شامل ہوتے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر  اتفاق  وسلوک اور  بھائی چارے کی ضرورت پر زور دیا۔

مسلح افواج کے  سربراہ جنرل خلوصی آقار نے  پیام عید میں   اتحاد و یکجہتی   کی  اہمیت پر  زور دیتے ہوئے کہا کہ "ترک مسلح افواج  قوانین  کے سائے تلے حاصل کردہ   حقوق کے  دائرہ کار میں  اپنے وطن عزیز کو    خون  کے آخری قطرے کے بہنے تک   تحفظ فراہم کرنے  میں کوشاں رہیں  گی۔"

انہوں نے کہا کہ  ہمارے وطن کو مستقبل میں  پُر حفاظت اور ایک طاقتور مملکت  بنانا ہم سب کا قومی فرض ہے۔ اس  معاملے میں ہماری سب سے بڑی ضمانت،  15 جولائی کی مذموم بغاوت کی کوشش کے سامنے سینی سپر ہونے والے ترک عوام کی طاقت   ہے۔



متعللقہ خبریں