ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس منصوبے کا افتتاح

ایسکی شہر میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں صدر رجب طیب ایردوان، آذربائیجان کے صدر الہام علی یف، جارجیا کے صدر جیورجی مارگ ویلاشویلی اور یوکیرین کے وزیر اعظم پیترو پوروشینکو نے شرکت کی

991330
ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس منصوبے کا افتتاح

آذربائیجان کی قدرتی گیس کو براستہ ترکی یورپ تک  ترسیل کرنے والی ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس پائپ لائن  کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

ایسکی شہر میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں صدر رجب طیب ایردوان، آذربائیجان کے صدر الہام علی یف، جارجیا کے صدر جیورجی مارگ ویلاشویلی اور یوکیرین کے صدر پیترو پوروشینکو نے شرکت کی۔

صدر ایردوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج  'شاہراہ ریشم' کے نام سے منسوب کردہ ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس پائپ لائن کا افتتاح کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ توانائی کو تصادم کے بجائے تعاون کی زمین کے طور پر دیکھنے ہر مبنی ہماری مفاہمت کو تاناپ کی وساطت سے ایک بار پھر   تقویت پہنچی ہے، یہ منصوبہ ہمارے مشترکہ ویژن کا ثمر ہے اور یہ بیک وقت نئے منصوبوں پر بھی کار بند ہونے  کا مژدہ دیتا ہے۔

اس منصوبے کی استعداد کے شروع شروع میں سالانہ سولہ بیلین کیوبک میٹر ہونے کی وضاحت کرنے والے جناب ایردوان نے کہا کہ اس کا چھ بیلین کا حصہ ترکی جبکہ دس بیلین خطہ یورپ کو منتقل کیا جائیگا۔

صدر نے کہا کہ ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس پائپ لائن یونی تاناپ  کی گنجائش کو مانگ کے مطابق بائیس بیلین کیوبک میٹر تک اور بعد ازاں مزید سرمایہ کاری کی بدولت اکتیس بلین کیوبک میٹر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی بدول



متعللقہ خبریں