آسڑیا کا مساجد کو بند کرنے کا فیصلہ اسلام دشمنی کے مترادف ہے، ترک وزیر اعظم

سامراجی قوتوں کا مقصد خطے کی ضمانت  ترکی کو کمزور بنانا اور یہاں پر افراتفری کا ماحول قائم کرنا ہے

989217
آسڑیا کا مساجد کو بند کرنے کا فیصلہ اسلام دشمنی کے مترادف ہے،  ترک وزیر اعظم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے آسڑیا  کے سات مساجد کو بند کرنے کے فیصلے کے خلاف شدید رد عمل کا مظاہرہ  کرتے ہوئے کہا کہ"یہ  حرکت اسلام دشمنی" کی عکاس ہے۔

ایک ٹیلی ویژن  چینل پر سوالات کا جواب  دینے والے  وزیر اعظم نے آسڑیا کے  غیر اخلاقی  اس فیصلے کے خلاف اپنے رد عمل کا مظاہرہ کیا۔

جناب یلدرم نے کہا کہ یہ فیصلہ عالمی قوانین ، یورپی یونین کی اقدار اور  اقلیتی حقوق کے منافی ہے۔

وزیر اعظم نے ترک سیکورٹی فورسسز کی شمالی  عراق میں  بری کاروائی کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے بتایا کہ شمالی عراق کی سرحدوں سے  30 کلو میٹر اندر تک 300 مربع کلو میٹر کے  رقبے میں مسلح افواج کی تعیناتی کی گئی ہے۔  جہاں کہیں سے بھی ہمیں دہشت گردی کا خطرہ ہوا ہم اس کے برخلاف ضرور کاروائی کریں گے۔

دارالحکومت انقرہ میں ایک افطار پروگرام میں شرکت کرنے والے  ترک وزیر اعظم نے بتایا کہ سامراجی قوتیں خطے  میں منصوبہ بندیاں  کر رہی  ہیں۔ ان کا مقصد خطے کی ضمانت  ترکی کو کمزور بنانا اور یہاں پر افراتفری کا ماحول قائم کرنا ہے۔  یہ  لوگ  خطے کے  وسائل پر قبضہ جمانے کے درپے ہیں۔



متعللقہ خبریں