ترکی نے کریمیا کو کبھی فراموش نہیں کیا

اگرآپ آج کریمیا کو فراموش کرتے ہیں  تو کل اس ملک کے سر پر پڑنے والے مصائب کے ذمہ دار بھی تم لوگ ہی ہو گے

988766
ترکی نے کریمیا کو کبھی فراموش نہیں کیا

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو  نے  ترکی کے ہمیشہ یوکیرین کی سرحدی و زمینی سالمیت کے حق میں ہونے اور  اس کی حاکمیت کی حمایت کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے کریمیا  کے دعوے کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا اور نہ ہی کریں گے، ہم کریمیا  کے روس سے الحاق کو تسلیم  نہیں  کرتے۔

ترک وزیر نے یوکرینی  وزیر خارجہ پاول کلم کن  اور کریمیا کے  تاتاری  ترکوں  کے رہنما  یوکیرینی  ممبرِ اسمبلی مصطفی ٰ عبدالجمیل کریم اولو کے ہمراہ کریمیا ترکوں کی  ثقافتی و امدادی انجمن کے زیرِ اہتمام افطار پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ کریمیائی ترک، ترکی کو  ترکی  کا درجہ دینے والے  ہم نسل اور ہم خاندانی نام  کے حامل شہری  ہیں۔ مغربی اور بعض یورپی ممالک  نے کریمیا کو بھولنا شروع کر دیا ہے  جنہیں ہم یہ یا ددہانی کرانا چاہتے ہیں، اگرآپ آج کریمیا کو فراموش کرتے ہیں  تو کل اس ملک کے سر پر پڑنے والے مصائب کے ذمہ دار بھی تم لوگ ہی ہو گے۔

 

 



متعللقہ خبریں