ترکی کی جانب سے یمن کے باشندوں کی امداد

کا کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق اس سال   ماہ رمضان میں   یمن میں   15 ہزار افراد کو افطار  اور ایک ہزار خاندان کو غذائی امداد فراہم کی گئی ہے

987314
ترکی کی جانب سے یمن کے باشندوں کی امداد

ترکی تعاون و ترقیاتی ایجنسی ڈائریکٹریٹ "تیکا"نے یمن میں   15 ہزارا  افراد  کی افطاری  اور ایک ہزار خاندانوں کو  غذائی   امداد فراہم کی ہے۔

تیکا کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق اس سال   ماہ رمضان میں   یمن میں   15 ہزار افراد کو افطار  اور ایک ہزار خاندان کو غذائی امداد فراہم کی گئی ہے۔

یمن میں افطار پروگرام   کے ذریعے روزانہ    500 افراد  میں افطاری کا سازو سامان تقسیم کیا جاتا ہے۔

ماہ رمضان کے آغاز ہی سے   افطاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ   یمن کے مختلف دیہاتوں کو امداد سازو سامان بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

رمضان کے آخری تین  روز کے دوران  تیکا کی جانب سے   300 خاندانوں کو   گوشت تقسیم کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں