فیتو دہشت گرد تنظیم صرف ترکی کے لئے ہی نہیں بالقانی ممالک کے لئے بھی خطرہ ہے: قالن

ترکی نے کسی قسم کی دینی و نسلی  شناخت کو اہمیت دئیے بغیر تمام بالقانی ممالک میں اہم سطح کی سرمایہ کاریاں کی ہیں: ابراہیم قالن

984707
فیتو دہشت گرد تنظیم صرف ترکی کے لئے ہی نہیں بالقانی ممالک کے لئے بھی خطرہ ہے: قالن

ترکی کے صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے بالقان میں ترکی کی اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی کاروائیوں کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔

روزنامہ ڈیلی صباح کے لئے رقم کردہ کالم میں ترکی کی بالقان پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے قالن نے فیتو دہشت گرد تنظیم کے بارے میں متنبہ  کیا ہے اور کہا ہے کہ فیتو دہشت گرد تنظیم صرف ترکی کے لئے ہی نہیں بالقانی ممالک کے لئے بھی خطرہ ہے اور اس نے دین کو اسی طرح نقصان پہنچایا ہے جس طرح کہ داعش نے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی نے کسی قسم کی دینی و نسلی  شناخت کو اہمیت دئیے بغیر تمام بالقانی ممالک میں اہم سطح کی سرمایہ کاریاں کی ہیں۔

قالن نے کہا ہے کہ ترک حکومت ، سرکاری وزراء، نجی فرموں اور سوسائٹیوں نے پورے بالقان میں سینکڑوں منصوبے مکمل کئے ہیں یا پھر ان منصوبوں پر کام جاری ہے۔

ترکی مویشی بانی کرنے والوں کے ساتھ تعاون کے لئے بوسنیا سے حیوانات کی درآمد کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سراجیوو ۔ بلغراد موٹر وے ترک فرموں کی طرف سے تعمیر کیا جائے گا جو بالقان میں ایک امن کی شاہراہ کے طور پر خدمات سرانجام دے گا۔

ابراہیم قالن نے "سیاسی استحکام، اقتصادی ترقی اور ثقافتی فروغ" کے تین عنوانات کے تحت  ترکی کے بالقان ویژن کا جائزہ لیا ہے۔

ترکی کے بالقان کو سیاسی حوالے سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام اقدامات کے ساتھ تعاون کرنے کا ذکر کرتے ہوئے قالن نے کہا ہے کہ ترکی بالقانی ممالک کی سکیورٹی فورسز کو تعلیم و تعاون فراہم کر رہا ہے۔ بالقانی ممالک  کی نیٹو اور یورپی یونین  کی رکنیت کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بالقان میں سیاسی استحکام صرف یورپ کے لئے ہی نہیں پوری دنیا کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔



متعللقہ خبریں