قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،دہشت گردی کے موضوع پر تبادلہ خیال

قومی سلامتی کمیٹی  نے  دہشت گرد تنظیموں   کی مدد کرنے والے ممالک سے مطالبہ  کیا کہ وہ  عالمی قوانین  کے احترام میں  ایسا کرنے سے باز رہیں

982618
قومی سلامتی  کمیٹی کا اجلاس،دہشت گردی کے موضوع پر تبادلہ خیال

قومی سلامتی کمیٹی  نے  دہشت گرد تنظیموں   کی مدد کرنے والے ممالک سے مطالبہ  کیا کہ وہ  عالمی قوانین  کے احترام میں  ایسا کرنے سے باز رہیں۔

 قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز صدر رجب طیب ایرودان  کی صدارت میں ہوا   جو کہ 3 گھنٹے تک جاری رہا ۔

بعد ازاں ایک  اعلامیئے میں    باور کروایا گیا کہ  ترکی بحیرہ ایجیئن اور بحیرہ روم میں    اپنے حقوق کا دفاع کرنے کا مکمل  اختیار رکھتا ہے نیز ، اجلاس میں  دہشت گرد تنظیموں کی مدد میں  ملوث ممالک سے بھی  مطالبہ کیا گیا کہ   وہ عالمی قوانین کے احترام میں ایسا کرنے سے باز رہیں  ۔

 علاوہ ازیں    حکومت ترکی نے  اس عزم کا  بھی اظہارکیا کہ  وہ  مسئلہ فلسطین      کے حوالے سے  سیاسی و سفارتی کوششیں  عالمی سطح پر جاری رکھے گی ۔



متعللقہ خبریں