ترک ۔ امریکی ورکنگ گروپ کا انقرہ میں اجلاس

ترک اور امریکی وزراء خارجہ  ورکنگ گروپ  کی سفارشات پر غور کرنے کی غرض سے 4 جون کو یکجا ہوں گے

979467
ترک ۔ امریکی ورکنگ گروپ کا انقرہ میں اجلاس

انقرہ میں یکجا ہونے والے ترکی ۔امریکہ ورکنگ  گروپ کے شام سے متعلق روڈ میپ کے مرکزی خطوط کا تعین ہو گیا ہے۔

دفترِ خارجہ  کے تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہےکہ    شام کے معاملے  پر ترکی۔امریکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں شام اور دونوں ملکوں کی دلچسپی کے حامل   باہمی تعاون کے معاملات پر غور و خوض کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق طرفین نے  منبج میں سلامتی و استحکام کے قیام کے معاملے میں باہمی  تعاون   کے دوام کی خاطر ایک روڈ میپ کا تعین کیا  ہے اور اب ترک اور امریکی وزراء خارجہ  ورکنگ گروپ  کی سفارشات پر غور کرنے کی غرض سے 4 جون کو یکجا ہوں گے۔



متعللقہ خبریں