دنیا جان گئی ہے،امریکہ بہادر کا بھرم ٹوٹ چکا ہے :صدر ایردوان

امریکی سفارت خانے  کی  القدس منتقلی  کے امریکی فیصلے کے بارے میں  صدر ایردوان نے کہا کہ  اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے  مگر اس  کے نتیجے میں دنیا کا امریکہ بہادر پر  اعتماد ختم ہو چکا ہے

977690
دنیا  جان گئی ہے،امریکہ بہادر کا بھرم ٹوٹ چکا ہے :صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایرودان نے  کہا ہے  کہ  وہ  شامی علاقے منبچ میں فرانسیسی فوجیوں کی موجودگی کے بارے میں  جلد ہی  صدر ماکروں سے رابطہ ہوگا۔

 اس بات کا اظہار صدر نے ٹی آر ٹی  کی خصوصی نشریات میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  فرانسیسی صدر  سے اس سلسلے میں  جلد  ہی ٹیلیفون پر رابطہ ہوگا  اور جہاں  تک  امریکہ سے تعلقات  کا سوال ہے تو اس میں  بسا اوقات سرد مہری      کا موجود رہنا کوئی بڑی بات نہیں  امید ہے کہ جلد ہی  امریکی حکام سے   بات چیت ہوگی  فی الوقت، ہماری توجہ   صدارتی انتخابات پر ہے  ۔

 امریکی سفارت خانے  کی  القدس منتقلی  کے امریکی فیصلے کے بارے میں  صدر ایردوان نے کہا کہ  اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے  مگر اس  کے نتیجے میں دنیا کا امریکہ بہادر پر  اعتماد ختم ہو چکا ہے۔

 اقوام متحدہ میں اس فیصلے کے خلاف  ترکی نے یمن کے ساتھ  ایک قرارداد پیش کی تھی  جس کے حق میں  128 اور  مخالفت میں صرف 9 ووٹ پڑے۔

انہوں نے  کہا کہ امریکہ کو اب یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ وہ  اپنی طاقت اور پیسے کے بل بوتے پر دنیا   سے من مانی نہیں کروا سکتا ۔

 دنیا  پر بھی  یہ واضح ہو گیا ہے کہ  "القدس "فلسطین کا صدر مقام ہے  جسے امریکہ چاہے قبول  کرے یا نہ کرے  کوئی فرق نہیں پڑتا۔

 

 



متعللقہ خبریں