ترکی کی رابطہ تعاون ایجنسی "تیکا" غزہ کے باشندوں کو ایک ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گی

تیکا صدر رجب طیب ایردوان کے حکم سے ترکی غزہ کے باسیوں کو  مزید ایک ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے  گا

973983
ترکی کی رابطہ تعاون ایجنسی "تیکا" غزہ  کے باشندوں کو ایک ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گی

ترکی  ترکی کی رابطہ تعاون ایجنسی "تیکا"  ماہ رمضان میں غزہ کو ایک ملین  ڈالر کی  ہنگامی امداد فراہم کرے گا۔

تیکا  کے فلسطینی پروگرام کے کوارڈی نیٹر  بلنت  کورکماز    نے   ترکی کی جانب سے غزہ کے باسیوں  کی دی جانے والی ایک ملین ڈالر مالیت کی امداد  اور فلسطین میں  تیکا کی جانب سے  جاری دیگر امداد سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے  کہا کہ غزہ میں حالیہ کچھ عرصے سے جاری  واقعات کی وجہ سے   ترکی اور دنیا بھر میں  غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور اب صدر رجب طیب ایردوان کے حکم سے   ترکی غزہ کے باسیوں کو  مزید ایک ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے  گا اور اس سلسلے میں نائب وزیراعظم    حاقان    چاوش اولو  نے پریس کو پہلے ہی معلومات فراہم کردی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ترکی کی یہ امداد غزہ میں فلسطینیوں کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ   ماہ رمضان میں  کیمپوں میں مقیم   پناہ گزینوں کو  غذائی  اجناس فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  افطار سے قبل  ان کیمپوں میں موجود  افراد کو  گرام گرم سوپ  اور کھانا فراہم کیا جاءے گا جبکہ   شہر کے ہسپتالوں میں دو لاکھ  ڈالر مالیت کی ادویءات فراہم کی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں