صدر ایردوان ازبکستان اور جنوبی کوریا کے دورے پر

صدر رجب طیب ایردوان ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایف کی دعوت پر آج ازبکستان کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

960532
صدر ایردوان ازبکستان اور جنوبی کوریا کے دورے پر

ترکی  کے صدر رجب طیب ایردوان ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایف کی دعوت پر آج ازبکستان کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں۔

صدارتی پریس مرکز  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دورہ 29 اپریل سے یکم مئی تک جاری رہے گا ۔

دورے کے دوران متوقع مذاکرات میں ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے اٹھائے جا سکنے والے اقدامات پر بات کی جائے گی اور علاقائی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں اپنی مصروفیات کے دوران  صدر  ایردوان اسمبلی سے خطاب کریں گے اور بعد ازاں صدر میرضیایف  اور ترک کاروباری حضرات کی شرکت سے متوقع ٹریڈ فورم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

صدر ایردوان یکم مئی  کو ترک ۔اسلام مدنیت کے قدیم شہروں میں سے علماء و مفکرین کے دیار یعنی بخارا میں ملاقاتیں و مذاکرات کریں گے۔

ازبکستان میں اپنی مصروفیات مکمل کر نے کے بعد 2 سے 3 مئی کو صدر مون جائے اِن کی دعوت پر جنوبی کوریا کے دورے پر تشریف لے جائیں گے۔

دورے کے دوران  متوقع مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی و بین الاقوامی موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں