انتہا پسندی کو ہوا دینے کےلیے بعض مغربی سیاست دانوں کی زبان زہر اگل رہی ہے: ترک وزیرخارجہ

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  کہا ہے کہ مغربی یورپ میں انتہا پسندی   میں اضافے کا ایک سبب  بعض  سیاست دانوں  کی نفرت آمیز  زبان  ہے   جس  کا نتیجہ خطرناک ہوگا

957312
انتہا پسندی کو ہوا دینے کےلیے بعض مغربی سیاست دانوں کی زبان زہر اگل رہی ہے: ترک وزیرخارجہ

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  کہا ہے کہ مغربی یورپ میں انتہا پسندی   میں اضافے کا ایک سبب  بعض  سیاست دانوں  کی نفرت آمیز  زبان  ہے   جس  کا نتیجہ خطرناک ہوگا۔

 انہوں نے   اس بات کا اظہار  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل   کے  "امن و سلامتی" نامی  ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔

وزیرخارجہ نے   کہا کہ   نوجوانوں    کو دنیا میں  امن و آشتی     کے  پھیلاو میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جس کےلیے  سیاست دانوں پر بھی ذمے داری عائد ہوتی ہے،مغربی یورپ  میں بڑھنے والی انتہا پسندی کا ایک سبب بعض سیاست دانوں کی زہر اگلتی زبان ہے  جو کہ معاشروں  میں  فتنہ پیدا کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  انتہا اور بنیاد پرستی  کو جڑ سے اکھاڑنے کےلیے   اتحاد  و یک جہتی   پر عمل  کرنا  ہم  سب کا اولین فریضہ ہے  جبکہ نوجوانوں میں اس کا شعور پیدا کرنے کےلیے   ہم تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے۔



متعللقہ خبریں