ہم یونان کے ساتھ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے کہا کہ یونان کے ساتھ اگرچہ چند ایک مسائل اور مشکلات موجود ہیں  لیکن وہ ان مسائل اور مشکلات کو دور کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونان کے  بحیرہ ایجین میں موجود  چٹان نما جزیروں سے  دور رہنے اور اشتعال انگیزی سے باز رہنے کی ضرورت ہے

956763
ہم یونان کے ساتھ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ وہ یونان کے ساتھ   موجود مسائل کو حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  ایک نجی ٹیلی ویژن کو   کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ یونان کے ساتھ اگرچہ چند ایک مسائل اور مشکلات موجود ہیں  لیکن وہ ان مسائل اور مشکلات کو دور کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونان کے  بحیرہ ایجین میں موجود  چٹان نما جزیروں سے  دور رہنے اور اشتعال انگیزی سے باز رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد یونانیوں کی جانب سے ان چٹان نما جزیروں پر  یونان کے پرچم لہرانے  کی کوشش کی جسے ترک کمانڈوز نے  فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے  ان پرچموں کو اتار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی کاروائیوں کا فوری طور پر جواب دیا جائے  گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم یونان کو اپنے ہمسایہ ملک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔  اگرچہ کئی ایک مشکلات اور مسائلموجود ہیں لیکن ہم ان تمام مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کےخواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونان کو اشتعال انگیز رویے سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یونان کے ساتھ  تمام مسائل حل کرنے کے لیے مذاکرات کرنے کی پیش کش کی ہے۔



متعللقہ خبریں