ترکی میں قبل از انتخابات کا فیصلہ، 24 جون عظیم دن ہو گا

شام میں  سر حد پار کاروائی اور عراق میں پیش آنے والے اہم واقعات  نے ترکی میں غیر یقینی کی صورتحال کو فی الفور ختم کرنے کو لازمی بنا دیا ہے

954309
ترکی میں قبل از انتخابات کا فیصلہ، 24 جون عظیم دن ہو گا

صدر رجب طیب ایردوان نے  اعلان کیا ہے کہ ترکی میں قبل از وقت انتخابات 24 جون سن 2018 کو منعقد ہوں گے۔

صدر ترکی نے نیشلسٹ موومنٹ پارٹی کے رہنما دولت باھچے لی سے ایوان صدر میں ملاقات کی ۔

ملاقات کے بعد پریس کانفرس میں   جناب ایردوان نے بتایا کہ محترم دولت باھچے لی سے بات چیت فائدہ مند ثابت  ہوئی  ہے۔

صدر ایردوان  نے  کہا کہ "ترکی 16 اپریل کے ریفرنڈم  کے بعد   بھی ابھی تک  جمہوریہ ترکی میں پرانا نظام نافذ ہے۔ صدر  اور حکومت کے درمیان ہم آہنگی  میں کوئی مسئلہ در پیش نہیں ہے تو بھی پرانے نظام کی خامیاں ہماری راہ میں حائل ہو رہی ہیں۔ہم در اصل 2019 کے ماہ نومبر تک  اسی نظام   پر عمل پیرا رہنے کے حق میں تھے تا ہم شام میں  سر حد پار کاروائی اور عراق میں پیش آنے والے اہم واقعات  نے ترکی میں غیر یقینی کی صورتحال کو فی الفور ختم کرنے کو لازمی بنا دیا ہے۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ "ہمارے ملک کو درپیش مسائل کی بنا  پر ہم نے جناب باھچے لی کی پیش کش  کا خیر مقدم کیا ہے۔ الیکشن کے معاملے کو ملکی ایجنڈے سے جلد از جلد خارج کرنا شرطیہ ہے۔ لہذا ہم نے 24 جون کو انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔  اس حوالے سے قانونی سلسلے کو فی الفور شروع کر دیا جائیگا اور ہائی الیکشن کمیشن بھی انتخابات کی  فوری طور پر تیاریاں شروع کر دے گا۔

 



متعللقہ خبریں