اب پاکستانی بھی پاکستان میں ترک چائے سے لطف اندوز ہوسکیں گے

کارخانے کا افتتاح کرتے ہوئے   چائے کے امور کے ادارے چائے کُر  کے ڈرایکٹر جنرل  ستلو اولو  نے کہا کہ اس کارخانے میں روزانہ   5 ٹن چائے تیار کی جائے گی

953416
اب پاکستانی بھی پاکستان میں ترک چائے سے لطف اندوز ہوسکیں گے

ترکی کے چائے  کے امور کو سرانجام دینے والے  محکمے کے سربراہ  نے پاکستان کے شمالی علاقے  مانسہرہ میں  میں چائے کا کارخانے کا افتتاح کیا ہے۔

اسلام آباد سے دو سو کلو میٹر کے فاصلے پر   اس کارخانے کا افتتاح  انہوں نے پاکستان کے  زرعی تحقیقاتی کونسل  کے چئیرمین  یوسف  ظفر کے ساتھ کیا۔

کارخانے کا افتتاح کرتے ہوئے   چائے کے امور کے ادارے چائے کُر  کے ڈرایکٹر جنرل  ستلو اولو  نے کہا کہ اس کارخانے میں روزانہ   5 ٹن چائے تیار کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی  مقدار میں غیر ممالک سے چائے برآمد کرتا  ہے  اور اس کارخانے کے قیام سے   چائے   کی برآمدات میں کمی واقع ہو    جائے   گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں  اعلیٰ معیار کی چائے تیار کرنے  سے متعلق ہم پاکستان کو ہر ممکنہ  تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔  یہ کار خانہ ترکی کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک چھوٹا سا تحفہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  علاقے میں  چائے کے پودے  کی پیدوار بہت کم تھی اب علاقے میں نئی قسم کے پودے لگاتے ہوئے پیدوار کو بڑھایا جا رہا ہے اور ترکی اس  سلسلے میں  پاکستان کو تعاون فراہم کرتا رہے گا۔

کارخانے کے افتتاح کے بعد علاقے میں ترکی سے لائے گئے  چائے کے نئے پودے لگائے  گئے۔



متعللقہ خبریں