ایردوان ۔ پوتن ملاقات

اس وقت ضرورت اس چیز کی ہے کہ علاقے میں موجود تناو میں مزید اضافہ نہ کیا جائے: صدر رجب طیب ایردوان

951699
ایردوان ۔ پوتن ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور روس کے صدر ولادی میر پوتن نے ٹیلی فون پر ملاقات کی۔

ترکی کے صدارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات میں  امریکہ، برطانیہ اور فرانس  کی طرف سے شامی انتظامیہ پر کئے گئے آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی نے پہلے سے ہی کیمیائی اسلحے کے استعمال کی مذمت کر رہا ہے۔ اس وقت ضرورت اس چیز کی ہے کہ علاقے میں موجود تناو میں مزید اضافہ نہ کیا جائے۔

دونوں رہنماوں نے شام میں  فیلڈ میں موجود تناو میں کمی کرنے کے لئے  اور مسئلے کے سیاسی حل کی تلاش کے لئے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور دو طرفہ موضوعات ہوں یا  علاقائی  قریبی رابطے کو جاری رکھنے کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا۔



متعللقہ خبریں