چاوش اولو۔ پوروشینکو ملاقات

مہمان صدر کے ساتھ باہمی مذاکرات میں ہم نے دو طرفہ  تعلقات اور علاقائی موضوعات پر بات چیت کی: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

947329
چاوش اولو۔ پوروشینکو ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ترکی کے دورے پر موجود یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکو کے ساتھ ملاقات کی۔

ایک روزہ سرکاری دورے پر جب پیٹرو پوروشینکو استنبول کے اتاترک ائیر پورٹ پر پہنچے تو وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ان کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات کے بعد چاوش اولو نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دوست ملک یوکرائن  کے صدر پیٹروپوروشینکو  اپنے وفد کے ہمراہ  ایک روزہ سرکاری دورے پر استنبول تشریف لائے۔ مہمان صدر کے ساتھ باہمی مذاکرات میں ہم نے دو طرفہ  تعلقات اور علاقائی موضوعات پر بات چیت کی۔



متعللقہ خبریں