کوئی بھی ترکی سے نا انصافی نہیں برت سکتا، نائب وزیر اعظم

ترکی کے مؤقف کو ایک کمزوری کی نظر سے دیکھنا  ایک ذی فہم اور دور اندیش فعل نہیں ہے

946347
کوئی بھی ترکی سے نا انصافی نہیں برت سکتا، نائب وزیر اعظم

نائب وزیر اعظم بیکر بوزداع نے یونانی  وزراء کے ترکی کے حوالے سے غیر حق بجانب اشتعال انگیز اعلانات پر رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

بوزداع نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  ٹویٹر  پر  اپنے اعلان میں  ترکی  کی جانب سے یونان کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے  مضبوط بنانے  کے لیے  کئی ایک مثبت اقدام اٹھانے پر توجہ مبذول کراتے ہوئےکہا کہ " اس حقیقت کے باجود   یونان کے بعض نا  اہل  سیاستدانوں  ترکی۔ یونان  تعلقات کو بگاڑنے کے درپے ہیں، ترکی یونان کے ساتھ اپنے تعلقات کو کہیں  زیادہ  بہتر سطح پر استوار کرنے کا خواہاں ہے۔ "

انہوں نے  کہا کہ اشتعال انگیز اور غیر حق بجانب اعلانات یونان کے مفاد میں نہیں ہیں،  ترکی کے مؤقف کو ایک کمزوری کی نظر سے دیکھنا  ایک ذی فہم اور دور اندیش فعل نہیں ہے۔ ہر کس یہ جان لیں کہ کوئی بھی ترکی سے   نا انصافی سے کام نہیں لے سکتا اور یہ نہ ہی کسی کو اس چیز کی اجازت  دیتا ہے۔ تاریخ اس حقیقت کی گواہ ہے، اس کا  بارہا تجربہ کرنا کسی کے مفاد میں نہیں ہو گا۔



متعللقہ خبریں