وزیر اعظم یلدرم کی منگولیہ میں مصروفیات

30 ملین ڈالر کے موجودہ تجارتی حجم کو   قلیل مدت میں 300 ملین ڈالر تک  بڑھانے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم بن علی یلدرم

945742
وزیر اعظم یلدرم کی منگولیہ میں مصروفیات

 

وزیر اعظم بن علی یلدرم   منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور  پہنچ گئے۔

منگولیہ  کے ساتھ تجارتی حجم انتہائی کم سطح پر ہونے کا ذکر کرنے والے جناب یلدرم نے کہا کہ "30 ملین ڈالر کے موجودہ تجارتی حجم کو   قلیل مدت میں 300 ملین ڈالر تک  بڑھانے کی ضرورت ہے۔ "

آئندہ برس دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات  کی گولڈن جوبلی   منائے جانے  کی وضاحت کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے تجارتی حجم میں 10 گنا اضافے کی ضرورت ہے۔

دونوں ملکوں کے وزراء اعظم  نے  ملاقات کے بعد معاہدوں پر دستخط تقریب میں شرکت کی۔

ترکی اور منگولیہ کے بیچ 7 مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے ، جن میں زراعت، مواصلات و خبر رسانی  ٹیکنالوجی، ہنگامی صورتحال   انتظامی امور، ہجرت، بیرون ملک  میں مقیم ترک اور اقرباء ، کتب خانہ امور اور اقتصادی شعبے شامل ہیں۔

ترک وزیر اعظم نے منگولیہ کا 2 روزہ دورے کرنے والے وزیر اعظم خورل  سُکھ  اوکھانا ، صدر خالتمہ باطولغہ اور اسپیکر اسمبلی  سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

صدارتی محل میں ہونےو الی یہ ملاقاتیں بند کمرے میں سر انجام پائیں۔ 

جناب یلدرم  نے ترک تعاون و رابطہ ایجنسی تیکا کے منگولیہ  پایہ تکمیل کو پہنچنے والے منصوبوں  کی اجتماعی افتتاحی تقریب میں  بھی شرکت کی۔

وزیر اعظم یلدرم منگولیہ میں اپنی مصروفیات کے دائرہ کار میں قومی انتظامیہ اکیڈمی کا بھی دورہ کریں  گے۔

 



متعللقہ خبریں