اناطولیہ خبر رساں ایجنسی ہمیشہ قوم کی امنگوں کی ترجمان رہی ہے: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے اپنے تہنیتی  پیغام میں  کہاہے کہ  جنگ نجات میں قومی جدو جہدکے موقع پرتشکیل پانے والی اور جمہوریہ ترکی  میں ہرموقع پر  ترکی کی ترقی اور پیش رفت  کا قدم بہ قدم جائزہ  لینے والی اناطولیہ خبر رساں ایجنسی  نے اپنی خدمات کی بدولت  قوم کاسرمایہ ہے

945846
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی ہمیشہ قوم کی امنگوں کی ترجمان رہی  ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے قیام کی 98 ویں سالگرہ پر  پیغام جاری کیا ہے۔

صدر ایردوان نے اپنے تہنیتی  پیغام میں  کہاہے کہ  جنگ نجات  میں   قومی جدو جہد   کے موقع پر  تشکیل پانے والی اور جمہوریہ ترکی  میں ہر موقع پر  ترکی کی ترقی اور پیش رفت  کا قدم بہ قدم جائزہ  لینے والی اناطولیہ خبر رساں ایجنسی  نے اپنی خدمات کی بدولت  قوم کا سر فخر سے بلند کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   " ہماری قوم کو  درست  اور  جامع  معلومات  فراہم کرنے والی اس خبر رساں ایجنسی نے جنگ نجات  کی طرح( شام  کے علاقے عفرین میں دہشت گردوں  کے خلاف ) شاخِ زیتوگ فوجی آپریشن  کے دوران  بھی اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے  اپنے قیام کے فلسفے  پر عمل درآمد کرنے والی   اناطولیہ  خبر رساں ایجنسی  نے دنیا  کی گنی چنی خبر رساں ایجنسیوں میں اپنا نام پیدا کرکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترک میڈیا کے لیے ایک اسکول کی حیثیت رکھنے  قومی خبر رساں ایجنسی   نے  دہشت گرد تنظیم    پی کے کے اور دہشت گرد تنظیم فیتو  کے خلاف بھی بڑی موثر آواز  بلند کرتے ہوئَ قوم کے مورال کو بلند رکھا ۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران  غیر ممالک میں بھی اپنے نٹ ورک کو مضبوط بنانے   والی اناطولیہ خبر رساں ایجنسی  نے  دنیا میں ایک بار پھر ترک قومی کی بلندی کی داستان کو رقم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں